کرونا کے بعد،چین میں کتے اور بلیاں کھانے پر پابندی

بیجنگ: چین کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جانوروں کی تجارت کو محدود کرنے کیلئے کتے اور بلیاں کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔خیال رہے کہ سائنسدانوں کو شبہ ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور ابتدائی کیسز میں اس وائرس سے وہ لوگ متاثر ہوئے تھے جن کا تعلق ووہان کی جنگلی حیات کی مارکیٹ سے تھا جہاں چمگاڈریں، سانپ، مشک بلاؤ اور دیگر جانور فروخت کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں