عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سو ا کوئی با عزت راستہ نہیں، مولانا عبد الغفور حیدری
بھاگ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری نو منتخب سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سو ا کوئی با عزت راستہ نہیں اسلام آباد اور ضمنی الیکشن کے شکست کے بعد سلیکٹڈ رجیکٹڈ ہوچکا ہے وہ قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اب انہیں مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا جلد ہی عوام کی سے طاقت انہیں گھر رخصت کریں گے ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں کامیابی کے بعد پہلا دورہ بھاگ اپنے دیرینہ ساتھی حاجی حفیظ اللہ مغیری ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جمعیت کے سینئر رہنما حاجی حفیظ اللہ مغیری خلیل احمد سارنگزئی بولان کے ضلعی امیر مولانا سید ارشد شاہ مفتی قدرت اللہ حفیظ حافظ محمد یوسف گویا ڈاکٹر درشن کمار ودیگر شریک تھے مولانا عبد الغفور حیدری کی آمد پر چھوٹے چھوٹے بچوں اور کارکنوں نے پھول نچھاور کیے اور ہار پہنائے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ این آر او نہ دینے والا خود این آر او لینے کیلئے بے چین ہے عمران خان گھبراہٹ کا شکار ہوکر سخت پریشان ہے اور انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انکو اپنے نمائندوں نے ووٹ نہیں دیے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیاعنقریب عوام کو موجودہ حکومت سے چھٹکارہ دلائیں گے انہوں نے کہا سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اور عدم اعتماد کا فیصلہ کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا انہوں نے بھاگ میں پانی کی شدید قلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود عوام کو صاف پانی ملنا افسوسناک اور حکومت کی نا اہلی ہے جو حکومت عوام کو بنیادی سہولت پانی فراہم نہیں کرسکتی انکو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں پانی کا مسئلہ ایوان بالا میں اٹھاوں گا۔


