مستونگ میں بڑھتی وارداتیں حکام کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے، بی ایس او پجار

مستونگ:نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے ضلعی عہدیداران و سینئر رہنماوں کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر نواز بلوچ اور بی ایس او پجار کے زونل ڈپٹی آرگنائزر رئیس ناصر بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ چیرمین اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ، ظفر بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی نزیر سرپرہ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آغا انور شاہ، تحصیل مستونگ کے صدر نثار مشوانی، تحصیل کردگاپ کے صدر حاجی شیر علم سرپرہ، سینئر رہنماء میر سکندر خان ملازئی، شبیر خان خلجی، حاجی انور ساسولی، حاجی نزیر بگٹی، محمد عارف باروزئی، شکیل بلوچ، حاجی حیدر بنگلزئی، میر پسند خان شاہوانی، مقبول بلوچ چاکر بلوچ سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تنظمی امور، پی ڈی ایم کی اسلام آباد لانگ مارچ اور 9 مارچ کو پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم جہانگیر بلوچ کی مستونگ میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سےفیصلہ کیا گیا کہ 9 مارچ بروز منگل بوقت 3 بجے میونسپل کمیٹی ہال میں مرحوم جہانگیر بلوچ کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔اجلاس کے توسط سے ضلع بھر کے پارٹی عہدایدارن اور کارکنوں کو سختی سے تاکید کی گی کہ 9 مارچ کو مقررہ وقت پر تعزیتی ریفرنس میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔۔دریں اثناء اجلاس سے مرکزی جوائنٹ چیرمین اسلم بلوچ ضلعی صدر نواز بلوچ حاجی نزیر سرپرہ نثار مشوانی میر سکندر ملازئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مستونگ شہر میں بد امنی چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، تاجر برادری کی دکانوں کو جلانے جیسے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھٹپتلی حکومت کا بغل بچہ ضلعی انتظامیہ کے غفلت و نا اہلی کی وجہ سے ایک منظم سازش کے تحت مستونگ کے پر امن حالات کو دانستہ طور پر ایک بار پھر تبائی و بربادی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔ضلعی انتظامیہ بشمول ڈپٹی کمشنر مستونگ اپنی توجہ اور زمہ داری عوام کی جان و مال کے تحفظ پر صرف کرے۔۔جس کے لیے وہ لاکھوں روپے کی تنخواہ و مراعات لے رہے ہیں۔۔لیکن بد قسمتی سے ڈی سی اور دیگر انتظامی آفیسران مستونگ کو لاوارث ضلع سمجھ کر عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے حکمران جماعت کی تابعداری و خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔۔لیکن نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار اپنے عوام کو کسی صورت جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر اکیلا نہیں چھوڑ سکتے مشکل کی اس گھڑی میں ہم تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔۔انھوں نے کہا اگر جرائم کی ان وارداتوں کا خاتمہ کر کے عوام اور تاجر برادری کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا گیا تو نیشنل پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر سٹی تھانہ کا گہراو کر کے غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔علاوہ ازیں انھوں میں مستونگ شہر میں پینے کے پانی کی بحرانی کفیت اور اس سے عوام کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای اور کیسکو کی آپس میں ملی بھگت اور نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہے۔انھوں نے کیسکو اور پی ایچ ای سے مطالبہ کیا کہ اپنی آپس میں چپقلش کو ترک کر کے تمام واٹر سپلائی اسکیموں کے بجلی کی منقطع کنکشنز کو بحال کر کے عوام کو پینے کی پانی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں