مصر میں کھانا تیارنہ کرنے پرشوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کردیا

قاہرہ:مصری شہری نے کھانا تیارنہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں