باپ کے نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کریں گے، صادق سنجرانی
اسلام آباد/کوئٹہ :چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ بی اے پی کے نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی اورصوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی کی ہفتے کے روز ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخابت،بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ایوان بالا اور سینیٹ میں کردار سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کااظہار کیاکہ بی اے پی کے نومنتخب سینیٹرز صوبے کی بھرپور نمائندگی کے ساتھ اس کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی اپنا بھرپور کرداراداکرتے نظرآئیں گے۔
Load/Hide Comments


