کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، عوام سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، ضیا ء لانگو
کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں لہذا انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ضروری ہے، اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا عوام سے گزارش ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ڈیں، انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پہلے بھی ہم نیکورونا کو شکست دی اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس وائرس کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض جگہوں پر لوگوں کی بے احتیاطی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وزیر داخلہ نے اس کہا کہ اس ضمن میں بلوچستان میں سکریننگ کیلئے لوگوں کی کل تعداد 592273 اور 05 مارچ 2021 کو کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 09 ہے۔کورونا وائرس مثبت رزلٹ کی مریضوں کی کل تعداد 19106کورونا وائرس کی پھیلنے کی شرح% 1.51فیصد کوروناوائرس منفی رزلٹ کی تعداد 175162، 2021 کو کورونا کے کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 596 اب تک کورونا کے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ کی کل تعداد 194268کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد18791کورونا وائرس سے جان بحق مریضوں کی کل تعداد 200 ہے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ نے قلات ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 لوگوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے جاں بحق لوگوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


