جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے خلاف سازشیں ہرگز قبول نہیں کریں گے،بی ایس او پجار
خضدار : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار خضدار زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ حکومت کی جانب سے خضدار میڈیکل کالج کو بند کرنے کی سازش بدنیتی پر منحصر ہے ۔ اپنے بیان میں کہا ہیکہ موجودہ حکومت کے پاس سینٹ کے لیے ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 70 70کروڑ تو ہے لیکن پروفیشنل تعلیمی اداروں کے لیے پیسے نہیں جب سے موجودہ حکمرانوں نے حکومت سنبھالی ہے عوام کو دینے کے بجاٸے کچھ نہ کچھ لینے کی بات کی ہے مہنگاٸی بے روزگاری ملکی تاریخ کی بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ان ڈھاٸی سالہ اقتدار میں عوام کو کوٸی بھی میگاپروجیکٹ نہ دینےوالے گزشتہ حکومت کے عوامی پروجیکٹس کو بھی بوچ سمجھ رہی ہے کیونکہ ان کے سامنے عوام ہمیشہ ایک بوچ ہی رہا ہے ان کا مقصد اپنی تجوریاں بھرناہے ۔ مزید اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں پروفیشنل تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہے نٸے ادارے کھولنے کے بجاٸے پچھلے اداروں کو بند کرنے کی کوشش بلوچ قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ خضدار میڈیکل کالج کو ہرگز بند ہونے نہیں دینے گے اگر حکومت ٕ وقت اپنے ان مقروع عزاٸم سے باز نہ آیا تو بھرپور تحریک چلاٸی جاٸے گی ۔ ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوٸے کہا خضدار یونیورسٹی اور خضدار میڈیکل کالج کے زیر تعمیر عمارتوں کے تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرکے کلاسس کے اجرإ کو یقینی بنایا جاٸے ۔ خضدار یونیورسٹی کے کلاسس کا تاحال اجرإ نہ ہونا تشویش ناک عمل ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنے سازشی اقدامات کے بجاٸے اداروں کے بحالی و کلاسس کے اجرإ کو یقینی بناٸے بی ایس او پجار اہلیان ٕٕٕ خضدار سمیت بلوچستان بھر کے تمام تعلیم دوست سیاسی سماجی طبقے کے ساتھ رابطہ کرکے جلد از جلد اپنے نٸے لاٸہ عمل کا اعلان کریگا ۔


