یمن، مہاجرین کے حراستی مرکز میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک، 170 سے زائد زخمی
صنعا:یمنی دارالحکومت صنعا میں اتوار کے روز ایک کیمپ میں آگ لگنے سے کم از کم آٹھ تارکین وطن اور ان کے محافظ ہلاک ہو گئے جبکہ 170 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ترک وطن سے متعلق ایجنسی آئی او ایم کی ڈائریکٹر کارمیلا گوڈیو نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں صنعا کے اس حراستی مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں مہاجرین اور محافظوں کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے مگر مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


