دکی، مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زخمی ہو گیا

دکی :بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن خمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن عزت اللہ ولد سعداللہ قوم ھوتک سکنہ افغانستان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں