کورونا،حکومتی انتظار ختم، کوئٹہ کے ڈاکٹروں نے چندہ کرکے حفاظتی کٹس خرید لیے

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے تدارک کے لیے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے،متاثرین کا علاج و معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں کی حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئیں، اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے چندہ جمع کرکے اپنے لیے حفاظتی کٹس خریدلیے جب اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حنیف لونی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کوئٹہ کے سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں نے ملکر چندہ جمع کیا جس سے کچھ حفاظتی کٹس خریدی گئی ہم مزید حکومت کی طفل تسلیوں پر انتظار نہیں کر سکتے، صرف سول ہسپتال میں 42شعبے ایسے ہیں جہاں پر روزانہ ڈاکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں صوبائی حکومت ابھی تک طفل تسلیوں میں مصروف ہے ہماری کوشش ہے کہ اپنی مددآپ کے تحت چندہ جمع کرکے تمام ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس فراہم کرینگے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے پھیلاو کے باعث ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں