قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد, وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی پاکستان میں مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو تفتان سے آئے زائرین سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام افراد مکمل صحت مند ہیں۔ جو زائرین کورونا سے متاثر ہوئے ان کی اکثریت صحتیاب ہو چکی ہے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اس کیساتھ ساتھ تعمیراتی انڈسٹری بھی جمعہ 3 اپریل سے کھول دی جائے گی۔ وزیراعظم انڈسٹری سے متعلق پیکج کا اعلان کریں گے۔دذرائع کے مطابق وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے ساتھ ریلیف پیکج کے خدوخال پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں انڈسٹری سے متعلق مزدوروں کی آمدورفت کے لیے صوبوں کو ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں