حکومتی اقدامات نہ ہونے کے باعث کانکن موت کا سفر کرتے ہیں،بی این پی عوامی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سینئر رہنما میر عزیز مری، امیر محمد، سفر خان فیصل بلوچ، اصغر مری نے اپنے ایک بیان میں میں گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے تور غر کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 7 کانکنوں کی ہلاکت پر افسوسناک ہے آئے روز ہرنائی سمیت بلوچستان بھر میں کوئلہ کانوں میں حادثات و قیمتی جانوں کا ضیائع معمول بن چکا ہے زبانی جمع خرچ اور ٹھیکداروں منیجروں کے خلاف مقدمات درج کرنے سے احکام بالا خود کو بری الزمہ نہیں کرسکتے اور نہ ہی مقدمات سے کچھ ہوگا جدید دور میں مائینز کا پرانا بوسیدہ سسٹم مال کماو مال بناو کے علاوہ کچھ نہیں اس سسٹم کو نئی حکمت عملی کے لیے نہ کبھی کچھ کیا گیا نہ سوچا گیا کاکنی کے کام کو جدید طرز کے لیے اقدامات کی سخت ضرورت ہے مزدوروں کی ہلاکت پر متاثرہ خاندانوں کو بھاری شہدا پیکج دیا جائے تاکہ ان کے بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بجائے اپنی ضروریات زندگی پوری کرسکیں۔


