اقوام متحدہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے کردار ادا کرے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جنگ عظم کے بعد دوسرا بڑا چیلنج ہے۔شاہ محمودقریشی نے انتونیوگوئترس سے درخواست کی کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے کردار ادا کریں۔ وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستان کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔انتونیوگوئترس کو بتایا کہ بھارت نئے ڈومیسائل قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو روکنے کیلیے اپنا کردار ادا کر تے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ادویات پہنچا ئیں اور وہاں سے فوراً کرفیو ہٹایاجائے۔شاہ محمود قریشی نے کووڈ 19ریسپانس اینڈ ریکوری فنڈ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے کردار ادا کریں۔وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وبا سے نمٹنے کے لیے حمایت کا یقین دلایا۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے متعلق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ میں پھنسے لوگ ہم سے رابطہ کرتے تو زیادہ آسانی ہوتی۔بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تین یا چار لوگوں کے لیے پرواز بھیجنا مشکل کام ہے۔ بیرون ملک سے لائے گئے لوگوں کی اسکریننگ بھی کرنی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں