کرونا کے گھیراو کے لیے پوٹن کا تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی تعطیل کا اعلان
ماسکو:روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپریل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ تمام ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوتین نے ٹیلی ویڑن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملک بھر کے ملازمین کے لیے اپریل کے مہینے کی تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 اپریل تک تمام ملازمین رخصت پر رہیں گے اور انہیں باقاعدہ اپریل کی تنخواہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ روسی علاقوں کو ان اداروں کا تعین کرنا ہوگا جو اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
Load/Hide Comments