زکوۃکا مال کورونا متاثرین پر خرچ کیا جا سکتا ہے، امام مسجد اقصی
مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن)مسجد اقصی کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکوکا مال کورونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکو دینے کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔اپنے ایک تحریری فتوی میں ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ہم تمام دولت مند اورصاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک سے قبل ہی زکوکی رقم ادا کریں تاکہ کورونا کے متاثرین کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زکو اسلام کا ایک رکن ہے اور اس رکن کی ادائیگی کے لیے تمام صاحب نصاب مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس وقت فلسطینی قوم معاشی مشکلات کا بھی شکار ہے، پوری اسلامی دنیا میں مسلمان معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں،ایسے میں صاحب ثروت لوگوں کو جلد سامنے آنے چاہئیں۔