نوشکی، مختلف ٹریفک حادثات میں بچہ جاں بحق، چار افراد زخمی
نوشکی : نوشکی مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ جان بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کیشنگی کے مقام کلی خیرزای اسٹاپ آرسی ڈی شاہراہ پر مسافر بس سے مسافر اتر رہے تھے، دوسرے مسافر کوچ کے زد میں آکر کمسن بچہ نعمان ولد محمد حسن مینگل ساکن کوئٹہ موقع پر جان بحق ہوگئے، جبکہ دوسرے واقعہ میں آرسی ڈی شاہراہ کیشنگی لیویز تھانہ کے قریب فیلڈر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد محمد افضل ولد عبد الکریم بادینی ساکن قاضی آباد۔ محمد حسن ولد عبد الوہاب بادینی ساکن قاضی آباد،رحمت اللہ ولد صوبیدار شاہ نذر ساکن مینگل شدید زخمی ہوئے،،بعض اطلاعات کے مطابق فیلڈر گاڑی کا چنچی رکشے کے ساتھ اور بعض کا کہنا ہے کارموٹر گاڑی نے انہیں روڈ پر کچل دیا ہے، لیویز فورس اس بارے تحقیقات کررہی ہے جبکہ تیسرے واقعہ میں آرسی ڈی شاہراہ ڈیڈار کے مقام پر مزدا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شیراحمد ولد پاردین جمالدینی ساکن ڈیڈار شدید زخمی ہوئے تمام حادثات میں زخمی ہونے والوں کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد دیدی، کمسن بچے کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کرکے بزریعہ ایمبولینس کوئٹہ کے لئے روانہ کردیا گیا لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے علاہ ازیں تحصیلدار نوشکی نثار احمد لانگو اور ایس ایچ او پولیس صادق مینگل، ایم ایس ڈاکٹر ظفر نے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی میں زخمیوں کا عیادت کی


