ویکسین لگانے کا عمل مثبت قدم، مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مالک نے کورونا ویکسین لگا لیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے آج بولان میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں کرونا ویکسین لگوایا، اس موقع پر ایم ایس کمالات گچکی، ڈپٹی ایم ایس منظور جمالی، ڈبلیو ایچ او کے داود بلوچ اور دیگر بھی ہمراہ تھے سابق وزیر اعلی کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے کا عمل ایک مثبت اقدام ہے اس عمل کو اور موثر بنانے کی ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ سماج کے ان افراد کے لیے بھی یہ ضروری قرار دیا جائے جو خدمات انجام دے رہے ہیں انھوں نے کھاکہ 60 سال سے بڑوں کے علاوہ اسکول کے اساتزہ، پبلک ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے ڈرائیوز اور دیگر اسٹاف، سیکورٹی پر مامور افراد، ہوٹلوں کے ریسیپشن میں کام کرنے والے اور دیگر افراد، دکانداروں اور بینکوں میں کام کرنے والے افراد کو بھی فوری طور پر کرونا ویکسین لگانے کا بندوبست کیا جائے۔ انھوں نے کھاکہ حکومت پرائیویٹ اداروں کو بھی درآمد کرنے کی اجازت دے لیکن اس کی نگرانی بھی بہت ضروری ہے تاکہ پرائیویٹ اداروں کی من مانی کو رکھا جاسکے۔ انھوں نے کھاکہ کرونا وبا کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لوگوں زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حفاظتی احکامات پر عمل کریں بصورت دیگر اس کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں