بھاگ، ایک شخص کورونا سے متاثر، گوٹھ مکمل سیل

بھاگ:ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی کے گوٹھ جھنگو میں گزشتہ دنوں ایک شخص میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے گوٹھ جھنگو کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ جس سے یہاں کے مکین محصور ہو گئے تھے۔ اور ندی ناڑی سے آنے والے سیلابی ریلے سے گوٹھ جھنگو میں جو نقصان ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ظہیر احمد زہری نے متاثرین میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا اور کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ متاثرہ خاندان میں راشن تقسیم کر کے دلی سکون محسوس کر رہا ہوں۔ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ اور مزید انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ کی عوام سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہیں۔ اور بنا کسی کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اور چہرے پر ماسک لگائیں۔ اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ ان ہدایات کو معمولی نہ سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں