کورونا وائرس: یو این جنرل اسمبلی نے عالمی اتحاد، کثیرالجہتی مطالبے کی قرارداد منظور کر لی
نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی اتحاد اور کثیرالجہتی مطالبے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد کورونا وباء پھیلنے کے بعد 193 بین الاقوامی رکن ممالک پر مشتمل ادارے کی طرف سے پہلی قرارداد ہے جسے 188 ممالک نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔روس اور دیگر 4 ممالک کیوبا، سینٹرل افریقن ریپبلک، وینزویلا اور وسطی امریکی ملک نکاراگوا کی طرف سے قرارداد کی مخالفت میں متن پیش کیا گیا جسے جنرل اسمبلی نے مسترد کر دیا۔قراداد میں زور دیا گیا کہ انسانی حقوق کے مکمل احترام اور وبائی امراض کے علاج میں کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک، نسل پرستی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کورونا وائرس سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و یکجہتی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر تجارتی جنگوں، محافظوں کے طریق کار اور یک طرفہ پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا۔
اس بات کا امکان ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کورونا وباء کے خلاف اجلاس آئندہ ہفتے بلائے گی جس میں 2 قراردادوں پر غور کیا جائے گا جس میں ایک قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان اور دوسری مستقل رکن فرانس کی طرف سے پیش کی جائے گی۔