گوٹھوں کو بے دخلی کا نوٹس صنعتی ترقی کی آڑ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اسلم بھوتانی

لسبیلہ:لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی حب آمد لسبیلہ کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ساکران کے مختلف گوٹھوں کے منتقل کرنے کے نوٹس جاری کرنے پر متعلقہ گوٹھ مکینوں سے ملاقات انکی فریاد سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساکران کے گوٹھوں کو بے دخلی کا نوٹس صنعتی ترقی کی آڑ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے صنعتی ترقی نہیں چاہیے جو لوگوں کو بے گھر کرے میں اسلام آباد میں ہوتا ہوں وہاں حب میں صنعتی ترقی صرف کاغذوں کی حد تک ہے عملی طور پر ابھی کچھ نہیں پھر ساکران میں مقامی آبادی کو بے دخلی کا نوٹس دینا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کہنے پر لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ نے ساکران کے قدیمی گوٹھوں کے مکینوں کو بے دخل کرنے کا نوٹس بھیجا ہے لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ ریاست کا ملازم کے بجائے ایک شخص کے غلام کا کردار ادا کررہی ہے اور ہمیں سب پتہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیوں غلامی کررہی ہے کیونکہ لسبیلہ میں اسمگلنگ کے کاروبار سے پیسے کما رہی ہے لسبیلہ میں ضلعی انتظامیہ کہاں کہاں سے پیسے لے رہی ہے ہم سے اگر کوئی بحث کرنا چاہے دستاویزات کے ساتھ ثبوت دینگے اس لیے لسبیلہ کے ضلعی انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک شخص کی غلامی کے بجائے عوام کا ملازم بن جائے جس کی بھرتی کے وقت انہوں نے قسم کھائی ہے انکا کہنا تھا کہ ساکران جن گوٹھوں صنعتی ترقی کے نام پر بے دخل کیا جارہا ہے وہ پاکستان بننے سے پہلے آباد ہیں انکو کسی صورت بے دخل کرنے نہیں دینگے جو صنعتی ترقی کے نام پر لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ وندر میں کیوں صنعتی ترقی نہیں لاتے ساکران کے مقامی آبادی کو بے دخل کرنے پہلے زیرو پوائنٹ پر ہزار ایکڑ اراضی صنعتی زون کے لیے مختص کیا وہاں آج تک صنعتی ترقی کیوں نہیں لائے حب اور ساکران میں کوئی صنعتی ترقی نہیں آرہی یہ کچھ لوگ مقامی لوگوں سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ساکران کے ان گوٹھ والوں کو جنکو نوٹس جاری ہوئے ہیں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم انکے مسئلے کو عدالت لیجارہے ہیں قانونی طریقہ اپناتے ہوئے قانون کا دروازہ کٹھکٹائیں گے لیکن تمام گوٹھ والوں سے گزارش ہے کہ انکو ہوسکتا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈرایا جائے کیونکہ ضلعی انتظامیہ سیاسی آلہ کار بن چکا ہے تو وہ ہوسکتا ہے گوٹھ مکینوں کو بے دخل کرنے کے بدلے کوئی معاوضہ کا لالچ دے تو کسی نے کوئی معاوضہ نہیں لینا اگر کسی نے معاوضہ لیا تو ہم قانونی طور کمزور ہوجائیں اور وہ اپنی جدی پشتی زمینوں سے محروم اس لیے کوئی کچھ بھی کرے معاوضہ نہیں لینا انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لیے ہر سطح پر جائیں گے قانون کا ہر راستہ اپنائیں گے اگر کسی نے زبردستی کرنے کی کوشش کرے تو اسکو روکنا بھی جانتے ہیں اپنے حق کے لیے جیل جانا پڑا تو بھی جائیں گے جیل بھی مرد کے لیے بنا ہے اپنا حق کسی صورت دوسروں کو کھانے نہیں دینگے ہمارے وکیل نے درخواست جمع کی ہے مزید قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ہرصورت ساکران کے لوگوں کا حق انکو دلاکر رہیں گے بعد ازاں رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے قبائلی شخصیت سابق کونسلر لالا عبدالمجید مینگل کی وفات پر انکے فرزندان سے تعزیت کی اس موقع پر محمد ابراہیم دودا محمد عالم انگاریہ بابو فیض شیخ یارجان بلوچ اللہ بخش دلاری فرید دلاری وڈیرہ عالم براد گنگو و دیگر انکے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں