کرونا: اٹلی میں ہلاکتیں 15ہزار کے قریب پہنچ گئی

اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 766 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر اس ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 681 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس میں مزید 4 ہزار 585 افراد مبتلا ہوئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 19 ہزار 827 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 56 ہزار افراد ہلاک جبکہ 10 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 2 لاکھ 20 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں