کینیڈا، چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کے شہر وینکوور میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ وینکور کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا،پولیس کے مطابق ایک شخص نے عوامی لائبریری کے اندر اور باہر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا،جس میں ایک خاتون ہلاک،5 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور نے تنہا یہ کارروائی کی اور مشتبہ شخص کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے،حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں