ملازمین کا دھرنا، کوئٹہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

کوئٹہ: ٹریفک پولیس کوئٹہ نے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی جانب سے دھرنے کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا سپرٹینڈنٹ ٹریفک پولیس کوئٹہ کے مطابق آج 29مارچ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں صوبے بھر سے سرکاری ملازمین کوئٹہ پہنچے گے ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے پلان ترتیب دیدیا ہے جس کے مطابق ہاکی چوک دھرنے کی صورت میں انسکمب پرنس سے ہاکی چوک کی طرف ٹریفک نہیں آئے گی وائٹ رو ریلوے تھانے کٹ سے ٹریفک بطرف ہاکی چوک نہیں آئے گی۔پشین اسٹاپ وائٹ جمالی چوک سے آنے والی تمام ٹریفک تھانہ ریلوے کٹ سے بطرف اسٹیشن کٹ جائیگی ریلوے تھانہ کٹ کے سامے سے اسی طرح امداد چوک سے آنے والی ٹریفک ز رغون ریلوے کٹ سے بطرف ریلوے اسٹیشن وائٹ روڈ کی طرف آئیگی۔انسکمب روڈ،جناح روڈ،وائٹ روڈ،بے نظیر پل،چمن پھاٹک،پشین اسٹاپ،عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے حالی چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا کمشنر آفس چوک سے بطرفT&Tچوک،وائٹ جمالی چوک سے بطرف T&Tچوک ٹریفک بند رہے گی۔جہاز چوک سے بطرف GPOچوک اور رحیم کالونی وائٹ روڈ چوک سے بطرف GPO چوک ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔پرنس انسکمب سے ٹریفک بطرف سائنس کالج چوک جائیگی۔T&Tچوک پر دھرنے کی صورت میں کمشنر آفس وائٹ جمالی انسکمب اقبال اور GPOسے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔اسمبلی کے سامنے دھرنے کی صورت میں GPOچوک،حالی چوک،پشین اسٹاپ سے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔حالی چوک پر د ھرنے کی صورت میں ایرانی قونصلیٹ،یوفون چوک،زہری پل،سمنگلی ڈیپ سے ٹریفک متبادل راستے پر چلائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں