نوکنڈی،دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم،1 شخص جاں بحق ،1 زخمی

نوکنڈی(نامہ نگار) نوکنڈی کے علاقے کوہ دلیل کے مقام پر آج صبح ساڑھے دس بجے دو ویگو گاڈیوں میں خوفناک تصادم پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں محمد امین نامی شخص موقع پر جانبحق جبکہ تیرا افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں میر شہزاد اہجباڈی سمیت خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ میر شہزاد اہجباڈی کی گاڈی تفتان جارہی تھی جبکہ مخالفت سمت سے آنے والی گاڈی سردار زادہ افتحار محمدزئی کی تھی جو تفتان سے نوکنڈی آرہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری اور ریتلی ہواوں کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو نوکنڈی کے ایف سی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں