ایران کے وزیر خارجہ آج رات اسلام آباد سمیت 3 ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، ایرانی خبر رساں ادارہ

ویب ڈیسک : ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی جمعہ 24 اپریل کی شام سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کریں گے۔ارنا کے مطابق اس دورے کا مقصد متعلقہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ مشاورت، ملاقاتیں اور مذاکرات کرنا ہے، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال، تازہ ترین پیش رفت اور ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے موجودہ حالات زیرِ بحث آئیں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دورہ وزیرِ خارجہ کے معمول کے سفارتی رابطوں کا حصہ ہے، تاہم اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔دورے کے دوران ایران کے وزیرِ خارجہ کی پاکستان، عمان اور روس کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی، سفارتی کوششوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں