امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کیس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

منی سوٹا :امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے ملزم سابق پولیس افسر ڈیرک شووِن کی عدالتی سماعت براہ راست ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔منی سوٹا میں پہلی بار کسی جج نے عدالتی کارروائی کی براہ راست کوریج کی اجازت دی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک سفید فام سابق پولیس افسر ڈیرک شووِن پر 46 سالہ جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ڈیرک شووِن پر تھرڈ ڈگری قتل کے الزام عائد کیا گیا ہے۔سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکا میں مظاہرے کیے گئے تھے۔ ایک سفید فام پولیس اہلکار ڈیرک شووِن نے جارج فلائیڈ کو زمین پر لٹا کر اس کی گردن پر اپنا گھٹنا ٹیکے رکھا۔ جارج بار بار کہہ رہا تھامجھے سانس نہیں آرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں