جہاں جھوٹے مقدمات ہیں وہاں عدالت انصاف دے رہی ہے‘کیپٹن (ر) صفدر
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جہاں جھوٹے مقدمات ہیں وہاں عدالت انصاف دے رہی ہے،اللہ کا شکر ہے ہمارے کیسسز ان کے پاس لگے ہیں جو قانون کے ماہر ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داماد ایسوسی ایشن کے سوال پر کیپٹن صفدر نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس کو رہنے دیں، یونین کا سیشن ابھی نہیں ہوا۔ کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا گیا کیا بلاول کی سراج الحق سے قائد حزب اختلاف کیلئے ووٹ مانگنے سے متعلق تھی، کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول سراج الحق سے دعا کروانے گئے تھے، میں اس وقت پی ڈیم ایم کی کسی بھی سیاسی جماعت پر بات نہیں کرنا چاہتا،اس وقت سب کو مل کر ووٹ کو عزت دو پر اکھٹا ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


