ملائیشیامیں لوگوں نے کورونا سے بچنے کیلئے جنگل کارخ کرلیا

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون اور رکاوٹوں کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں نے وائرس سے بچنے کے لیے جنگل کا رخ کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے ایک گاوں جیمری میں ایک شخص کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پوری آبادی میں خوف پھیل گیا جس کے بعد لوگوں نے گاوں چھوڑنے کی کوشش کی تو رکاوٹوں کے باعث گاوں سے باہر نہ نکل سکے اور پھر انہوں نے قریب ہی واقع جنگلوں کی طرف رخ کرلیا۔مقامی افراد کا کہناتھاکہ ہم خود کو آئسولیٹ کرنے واپس جنگل میں جارہے ہیں جہاں ہم اپنے لیے غذا بھی تلاش کریں گے، ہمیں پتا ہے کہ جنگل سے کس طرح غذا حاصل کی جاسکتی ہے، ہم وہاں پر کئی چیزیں اگا بھی سکتے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق گاوں میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد اسے لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملائیشیا میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 50 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں