عالمی برادری پابندیوں کے خاتمے کیلئے امریکا پر دبا ڈالے، ایران
تہران (این این آئی)ایران نے امریکا کی جانب سے طبی پابندیوں کے نتیجے میں ورلڈ پبلک ہیلتھ کو غیرمعمولی خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب اسمعاعیلی بقائی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے عام ایرانی شہری کو طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کومراسلے میں کہاکہ امریکی پابندیاں دراصل انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندی کے نتیجے میں دیگر ممالک سے رابطہ ممکن نہیں رہا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں درپیش طبی سامان کی خریداری کے راستے بند ہوچکے ہیں۔ایرانی سفیر نے خبردار کیا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں تہران کو سنگین خطرہ جو واشنگٹن کے غیرقانون پابندیوں کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔