ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 78 اموات، 4757 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 20 ہزار 392، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 443، خیبر پختونخوا میں 87 ہزار 55، بلوچستان میں 19 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 24، اسلام آباد میں 57 ہزار 833 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں