ملازمین کی مراعات پنشن اوور ٹائم کے فنڈز پرمحکمہ فنانس کا کٹ تسلیم نہیں،بلوچستان لیبر فیڈریشن
کوئٹہ؛بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عبدالمعروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی منظور احمد عابد بٹ دین محمد محمد حسنی محمد عمر جتک ملک وحید کاسی سیف اللہ ترین عارف خان نچاری ظفر خان رند فضل محمد میر زیب شاہوانی حبیب اللہ لانگو نے بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل تمام یونینز کے عہدیداروں نے تاکید کی ہے بلوچستان کے ملازمین و مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یکم اپریل بروز جمعرات کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے احتجاجی پروگرام کیلئے بھرپور تیاری کی جائے انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے کنٹریکٹ وپراجیکٹ ملازمین اور مزدور حکومت کی پالیسیوں کے بھینٹ چڑھائے گئے سابق وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے مستقل کرنے کی منظوری اور سی ایم ہاس میں مٹھائی کے ٹوکرے کھانے کے باوجود حکمرانوں نے بی ڈی اے ملازمین کو دھوکے میں رکھا آج ان غریب ملازمین کے بچے بی ڈی اے انتظامیہ کو تنخواہوں کے فنڈز ملنے کے باوجود فاقوں کا شکار ہیں،یکم اپریل کو احتجاجی ریلی بی ڈی اے کمپلیکس کی طر ف جائے گی اور حکومت سے مطالبات کے حل کا مطالبہ کیا جائے گا انہوں نے مہنگائی نے غریب عوام اور ملازمین پیشہ طبقے کی کمر توڑ دی حکومت تنخواہوں میں اضافے کے مسئلے پر صرف کمیٹیوں کے قیام پر گزارہ کررہی ہے،تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا،کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میونسپل کمیٹیوں اٹھارٹیز کے فنڈز میں کٹ لگانے سے صورتحال تشویشناک ہورہی ہے محکمہ واسا کے ملازمین تیس سال سے ملنے والی مراعات سے محروم ہیں حکومت پنشن اور گریجویٹی کے فنڈز فوری ادا کرے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے مختلف اداروں میں عرصہ دراز سے ایک ہی پوسٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کیلئے اپ گریڈیشن اور پرموشن کے حقوق سلب کردیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں ملازمین و مزدوروں میں تشویش پائی جاتی ہے حکومت مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بنائے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو بلوچستان کے ملازمین و مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت میں شرکت کا پابند کیا جائے کمیٹی اراکین ہمیشہ سے آمرانہ رویہ رکھتے ہیں ماضی میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ملازمین و مزدوروں کی محکمانہ پرموشن کیلئے کمیٹی میں ایس اینڈ جے اے ڈی اور فنانس اور لاڈیپارٹمنٹ کے حکام شامل کیے گئے جسکی وجہ سے پانچ سال تک پرموشن کا معاملہ التواکا شکار رہا ایسے اقدامات سے ملازمین کی خفگی بڑھے گی حکومت بلوچستان کو ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے رہنماں نے تمام اداروں کے ملازمین کو یکم اپریل 2021 بروز جمعرات اپنے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بھر پور جدوجہد کرنا ہوگی یکم اپریل کو ریلی بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرے کے بعد بی ڈی اے کمپلیکس زرغون روڈ جائے گی جہاں بلوچستان حکومت سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا جائے گا۔


