ٹرمپ وینزویلا کی طرز پر ایران کی مکمل بحری ناکہ بندی کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں، ذرائع کا دعویٰ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر غور ایک مبینہ منصوبے میں وینزویلا کی طرز پر ایران کی مکمل بحری ناکہ بندی کی حکمت عملی سامنے آئی ہے، جس میں آبنائے ہرمز سمیت اہم تجارتی راستوں پر دباو¿ بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے، جبکہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور سمندری حدود کا ہر صورت دفاع جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت وینزویلا کے خلاف استعمال ہونے والی حکمت عملی کی طرز پر ایران کی مکمل بحری ناکہ بندی نافذ کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وینزویلا کے خلاف بحری ناکہ بندی ماضی میں اس کی معیشت کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کی گئی تھی، اور اسی ماڈل کو ایران پر بھی لاگو کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


