بلوچوں کا وطن ایک ہے تقسیم قبول نہیں، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچوں کا وطن ایک ہے اور ایک رہے گا، بلوچستان کی تقسیم قطعاََ قبول نہیں ہے،گوادر بلوچستان کا موسم سرما کا دارالحکومت قراردیاتھا جنوبی لفظ شامل نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں، بلوچوں کا وطن ایک ہے اور ایک رہے گا، پاکستانی حکمرانوں نے 23 March 1940 کی مسلم لیگ کی قرارداد میں بھی ملاوٹ کردی ہے، خان قلات اور محمد علی جناح کے معاہدے پہ عمل کر کہ اسے نافظ کیا کیاجائے گوادر بندرگاہ کو مشرف دور میں پورٹ سنگاپور اتھارٹی کو دیا گیا تھا بندر گاہ کے ماسٹر پلان میں Navy, NLC, اور اکیل ڈیڈی کو زمین دی گئی تھی جو ہماری حکومت نے چھڑوالی، گوادر کو ہم نے بلوچستان کا winter Capital قرار دیا نہ جس میں جنوبی کی لفظ بلکل نہیں تھی ہم مشرف دور ماسٹر پلان کی زمین اور گوادر بندرگاہ کو Port Singapore Authority کے کنٹرول سے چھڑوایا تہ کہ حکومت بلوچستان کی آمدنی کا ذریعہ بن سکے لیکن بعد میں جب چین کے حوالے کی گئی اس وقت کی حکومت نے منہ اور آنکھیں بند کیں جس کے لیے وہ شور مچا رہے ہیں لیکن چڑیاں چک گئیں کھیت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں