وصیت کے تحت مرنے کے بعد افریقی اپنی کار کے ساتھ قبر میں دفن
پریٹوریااپنی موت سے اکثر لوگ اپنی وصیتیں لکھواتے ہیں اور ان کے ورثاء ان وصیتوں پرعمل درآمد کرتے ہیں مگر جنوبی افریقا میں ایک 72 سالہ شخص نے مرنے سے قبل ایک انوکھی وصیت کی کہ اس کے فوت ہونے کے بعد اسے اس کی کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی لاش کواس کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھانا تاکہ ایسے لگے کہ کوئی زندہ شخص گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے بعد اسی حالت میں مجھے قبر میں اتار دینا۔گذشتہ ہفتے کے آخرمیں بیتسو انتقال کرگیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔ اس کی لاش کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور اس کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔اس موقعے پر لاش کو سبیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی۔ آنجہانی زکیدی بیتسو کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بیتسوکو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز کاروں سے بہت زیادہ دلچسپی رہتی اور وہ اکثر اپنے دوستوں اور اقارب سے کہا کرتا تھا کہ اسے اس کی کار کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔