پنجگورمیں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
پنجگور:پنجگور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں تیز رفتار گاڑی نے روڈ کراس کرنے والے شخص شہزادکو ٹکرماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


