گوجرانوالہ کی پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائرفائٹرز آگ بجھانے میں ناکام
گوجرانوالہ:گوجرنوالہ کے علاقے اسمال اسٹیٹ میں پلاسٹک کی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں ایک دیوار گر گئی۔جبکہ آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں آگ سات گھنٹے پہلے لگی تھی ا ور ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 19فائر ٹینڈر سمیت 24گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے مصروف عمل ہیں جبکہ چار مزید شہروں سے بھی آگ بجھانے والاعملہ اور گاڑیاں منگوا لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمال اسٹیٹ میں واقع فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی ہے۔ابھی تک یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ آگ کیسے لگی جبکہ عام شہریوں کی مدد سے ریسکیو ذرائع آگ پر قابو پانے پر لگے ہوئے ہیں مگر ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی جبکہ آگ کی شدت بڑھتی چلی جا رہی ہے جس کی وجہ سے فیکٹری کی دیوار کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی اور نہ ہی اس آگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق کوئی بات سامنے آئی ہے۔تاہم آگ کی شدت کا اندازہ لگاتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ مالی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ فائر فائٹر کی24گاڑیاں اس خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے مصروف عمل ہیں مگر ابھی تک ہم آگ پر قابو نہیں پا سکے تاہم اب چار اور شہروں سے بھی آ گ بجھانے والا عملہ اور سامان طلب کر لیا گیا ہے اور امید یہی ہے کہ بہت جلدآگ پر قابو پا لیا جائے گااور اس آگ کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو گا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور امید بھی یہی ہے کہ کسی ایک قیمتی جان کا نقصان بھی نہیں ہو گا۔


