ایرانی بارڈر سے کاروبار ہوتا ہے سمگلنگ نہیں،اسلم بھوتانی

حب(نمائندہ انتخاب) لسبیلہ وگوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گوادر میں ایران بارڈرسے تجارت اور تیل کی فراہمی کے حوالے سے گوادر کے عوام کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا اسلم بھوتانی نے اسپیکر اسد قیصر کو بتایا کہ ضلع گوادر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنا جائز کاروبار کر رہے ہیں جس میں سرکاری ادارے رکاوٹ ڈال رہے ہیں جسکی وجہ سے گوادر کے عوام سراپا احتجاج ہیں ایم این اے اسلم بھوتانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ جائز کاروبار اور اسمگلنگ میں فرق کو محسوس کیا جائے جس پر اسپیکر اسد قیصر نے ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو ذاتی طور پر وفاقی وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں سے اٹھائیں گے اور گوادر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں