سبی پولیس کی کارروائی، 305کلو چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار
سبی:صدر پولیس سبی کی بڑی کاروائی سند ھ بلوچستان قومی شاہراہ پر کاروائی 305کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمددو ملزمان گرفتار ٹر یکٹرٹرالی قبضے میں لے لیاسٹی پولیس سبی کی کاروائی چوری ڈکیٹی راہزانی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فون نقدی رکشہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں عوام کا سبی پولیس کو خراج تحسین پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں صرف عوام اور تاجر برادری پولیس کیساتھ تعاون کریں تو پولیس اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتی ہے اے ایس پی سبی ارسلان زاہد تفصیلات کیمطابق اے ایس پی سبی ارسلان زاہد نے ایس پی آفس سبی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی سبی سید فدا حسین شاہ، اور ایس ایس پی سبی خالد مصطفی کورائی، کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر نواز جتک،ایڈیشنل ایس ایچ او مسعود سیلاچی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی شروع کی اسی دوران ایک ٹریکٹر سے دوران تلاشی ٹریکٹر کے خفیہ خانوں سے 305کلو گرام کی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان امیر حمزہ اور حاجی خان کو گرفتار کرکے ٹریکٹر کو قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے ملزمان سے برآمد ہونے والی اعلیٰ کوالٹی چرس کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو کہ ملزمان کوئٹہ سے اندرون سندھ سمگل کررہے تھے جبکہ دوسری کاروائی میں سٹی پولیس سبی نے چوری ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضے سے نقد رقم موبائل موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کرلی انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں موبائل شاپ اور دیگر تاجر برادری سے اسلحے کے زور پر نقد رقم موبائل چھیننے کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر سبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیٹی اور راہزنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے نقد رقم موبائل فون رکشہ دو عدد موٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا مجموعی طور پر سبی سٹی پولیس نے آٹھ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اے ایس پی ارسلان زاہد نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنی دکانوں کی حفاظت کے پیش نظر دکانوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں تاکہ سبی میں جرائم پر قابو پایا جاسکے کیونکہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پاسکتی لیکن ملزمان کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کے نام ہمیشہ صیغہ راز میں رکھے جاتے ہیں اور الحمد اللہ آج بھی سبی پولیس جو کامیابی ملی ہے اس میں سبی کے شہریوں اور تاجر برادری کا تعاون حاصل ہے


