جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
کوئٹہ:جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی کیمپ میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، آفیسرز اور ایمپلائز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال پر پروفیسر فرید خان اچکزئی، صاحب جان کرد، پروفیسر رحمت اللہ، حاجی جمعہ خان خروٹی، سعید احمد کاسی، غلام سرور مینگل نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، پروفیسر فرید خان اچکزئی، سید محبوب شاہ، پروفیسر عبدالباقی جتک، ڈاکٹر شاہدہ حبیب علی زئی، پروفیسر رحمت اللہ، عزیز لانگو، محمد اکبر کاکڑ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ انتظامیہ ایک طرف تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز نہ ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں تو دوسری طرف 10 اپریل کو جامعہ کا کانووکیشن منعقد کیا جارہا ہے جس میں کروڑوں روپے خرچ کرکے اپنے کرپشن کو تقویت دے رہے ستم ظریفی کی بات ہے کہ جامعہ کے ملازمین پچھلے مہینے کا نامکمل تنخواہ اور آج تک اس مہینے کے تنخواہوں کا ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے جامعہ کے ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ مختلف بینکوں سے قرضہ لینے والے تقریبا 600 کے قریب ملازمین کو اضافی جرمانہ ادا کرنے کے ملازمین کے بچوں کو اسکول فیس ادائیگی نہ کرنے کی وجہ نوٹس جاری کرکے سکولوں سے نکالا جارہاہے۔اس موقع مقررین نے جامعہ کے وائس چانسلر اور انتظامیہ پر واضح کیا کہ اگر ملازمین کے مسائل کو جلد حل نہیں کیا تو جامعہ کے ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سخت اقدامات کا اعلان کرسکتا ہے جن میں 10 اپریل کو منعقد ہونے والے کانووکیشن سمیت دیگر اہم اعلانات کئے جاسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری جامعہ کے وائس چانسلر، ٹریژرار اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان نے گورنر بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جامعہ میں ملازمین کے ساتھ انتظامیہ کے ناروا سلوک کا نوٹس لیکر جامعہ کے لئے بیل آٹ پیکج کا اعلان کیا جا ئے تاکہ ملازمین کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور جامعہ ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے کردار ادا کر سکے۔علاوہ ازیں آج بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے تعاون بھر پور یقین دلایا۔


