فرانس‘چاقو بردار شخص کا شہریوں پر حملہ‘2ہلاک 7زخمی

پیرس، فرانس میں چاقو بردار شخص نے شاپنگ مال کے اندر دکانداروں اور گاہکوں پر حملے کر کے 2 کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر ویلنس میں چاقو بردار شخص ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا اور ایک دکاندار پر وار کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد وہاں موجود 2 گاہکوں پر بھی وار کیے۔حملہ ا?ور شاپنگ مال سے باہر نکلا اور راہگیروں پر پہ در پہ وار کیے، اس دوران پولیس پہنچنے پر چاقو بردار شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ا?ور کے ہاتھوں دو شہری ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ ا?ور 33 سالہ سوڈان کا رہنے والا شخص ہے جس نے فرانس میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے تا ہم حملے کا محرک سامنے نہیں ا?سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں