میانمار، سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 مظاہرین ہلاک

ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باگو شہر میں فائرنگ کر کے 80 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔
خیال رہے کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں