میکسیکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 19افراد مارے گئے

میکسیکو سٹی (این این آئی)شمالی میکسیکو میں دو حریف گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم انیس افراد مارے گئے۔ یہ منشیات فروش گروپوں کے درمیان ہونے والی ایک لڑائی تھی۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مادیرا نامی شہر سے اٹھارہ لاشیں، دو دستی بم، گاڑیاں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک کے کنارے سے دو مسلح افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ منشیات فروش گروپوں کے درمیان ہونے والی ایک لڑائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں