سنگین بے ضابطگیوں پر سابق ایکسین خاران فخرالدین جمالی معطل

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلامیہ کے مطابق محکمے کے سیکر یٹری نورالامین مینگل کی ہدایت پر سابق ایکسین خاران فخرالدین جمالی کو محکمہ کی منظوری کے بغیر مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصو بوں کے آغاز ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیوں اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں پر فور ی طور پر معطل کر تے ہوۓ اس کے خلاف بیڈاایکٹ کے تحت کاروائ کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری کی جانب سے ژوب میں نکاسی آب کے منصوبے کے غیر معیاری کام کا بھی نوٹس لیتے ہوۓ متعلقہ ایکسین کو اظہار وجوہ کا نوٹس کیا گیا ہے اور ڈرینج سسٹم کو گراکر متعلقہ ٹھیکیدار کے اخراجات پر دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں