چین سے اسپین جانے والی وینٹی لیٹرز کی کھیپ ترکی نے قبضے میں لے لی
میڈرڈ،اسپین نے بتایا ہے کہ ترکی کے حکام نے وینٹی لیٹرز (مصنوعی تنفس کی مشینوں) سے بھرا ایک طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ طیارہ چین سے ہسپانیہ جا رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کی وزیر خارجہ جونزالیس لایا نے انکشاف کیا کہ ترکی کی حکومت نے انقرہ میں طبی ساز و سامان کی ایک کھیپ کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔ چین سے خریدا گیا یہ ساز و سامان ہسپانیہ لایا جا رہا تھا۔ وزیر خارجہ کے مطابق ترکی کی حکومت نے اپنے ملک میں طبی ساز و سامان اور مشینوں کی برآمدات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اسے تشویش ہے کہ بصورت دیگر ملک میں صحت کے نظام کو برقرار نہیں رکھا جا سکے گا۔اسپین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قبضے میں لی گئی کھیپ بہت قیمتی ہے۔ اس لیے کہ کھیپ میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 162 وینٹی لیٹر مشینیں ہیں جو انتہائی نگہداشت کے طبی یونٹوں کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔