لورالائی، بیف قصائی یونین کا ہڑتال 10ویں روز جاری
لورالائی :انجمن تاجران بلوچستان لورالائی سے منسلک بیف قصائی یونین کے ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ہوچکی ہے اور شہر میں بڑا گوشت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگ اس روزہ کے مہینے میں گوشت کھانے سے قاصر ہیں چھوٹا گوشت اور مرغی کا گوشت غریبوں کی دسترس سے باہر ہے تٖفصیلات کے مطابق بیف ٖ قصائی یونین کی جانب سے پرائس کمیٹی کی جانب سے دوسال پرانا نرخ نامہ فراہم کرنے پرہڑتال کئیے ہوئے ہیں اور ہڑتال دسویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور غریب عوام بڑا گوشت کھانے سے قاصر ہیں اور دوسری جانب پرائس کمیٹی اور انتظامیہ کی خاموشی اور مذاکرات نہ کرنا غریب عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے بیف قصائی یونین پہلے ہی دوسال پرانے بڑے گوشت کے نرخ مسترد کر چکے ہیں اس وقت ملک میں شدید مہنگائی ہے اور دوسری اشیاء خردونوش کی طرح مال مویشی بیل، بھینس بھی بہت مہنگے ہو چکے اور دوسال پرانے ریٹوں پر گوشت فروخت کرنے سے قصائیوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا تھا اس سلسلے میں قصائی 10 دنوں سے دکانیں بند کر کے ہڑتال پر ہیں اور ہڑتال کے دوران ضلعی انتطامیہ کو یاداشت بھی پیش کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ وہی دوسال پرانے نرخنامہ پربضد ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں میں سرکاری طور پر بڑے گوشت چھوٹے گوشت اور مرغی کے گوشت کی سرکاری مارکیٹیں بنائی جائیں عوامی حلقوں نےٍ مطالبہ کیا کہ بیف قصائیوں کے ساتھ مذاکرات کریں اور ژوب ڈویژن کے دیگر علاقوں کے مطابق ریٹ دئیے جائیں اور چھوٹا گوشت اور مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا جائے۔


