کورونا فنڈ، حکومتی جماعت کے معتبرین میں تقسیم ہونے نہیں دینگے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت راشن کی تقسیم میں اقربا پروری کی مرتکب ہوئی ہے 70 کروڑ کا عوامی فنڈ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ حکومت میں بیٹھے چند افراد اس کو اپنی کرپشن کی نظر کردیں بیان میں کہا گیا کہ کرپٹ اور اقرباپرور حکمرانوں کو غریب و بے روزگاروں کے نام پر لوٹ کھسوٹ کی ہرگز اجازت نہیں دینگے پارٹی ہر سطح پر غریبوں اور بے روزگاروں کے لیے منظور شدہ فنڈز سے تقسیم ہونے والے راشن کو حکمران جماعت کے معتبرین میں ہر گز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے ضلعی افسران راشن کی تقسیم کو صاف و شفاف بنانے میں اپنا فریضہ ادا کریں۔بلوچستان کے غیر شفاف حکمرانوں سے شفافیت کی امید نہیں ضلعی انتظامیہ مقامی خیراتی اداروں کے تعاون و مدد سے غریب و ناداروں کے لیے منظور شدہ فنڈز سے معیاری اور کھانے کے قابل راشن لے کر اس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں