کورونا کی تیسری لہر، بلو چستان میں پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سردار یار محمدرند
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کیسز میں اضافے کے باعث بلوچستان میں پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج 19 اپریل سے عید الفطر تک سکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کلاسز نہیں ہونگی جبکہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے
Load/Hide Comments


