بیلہ میں حکومتی احکامات کے پیش نظر سستا بچت بازار قائم
بیلہ:صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سستا بچت بازار قائم ماہ رمضان میں صارفین کو سستی اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں گی تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لسبیلا حسن وقار چیمہ کی ہدایات پر بیلا میں سستا بازار قائم کردیا گیا پیر کے روز تحصیلدار بیلا محبوب چنال نے سستا بازار کا دورہ کیا اور سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا دریں اثنا انہوں نے مین بازار کا بھی دورہ کیا کرونا بچا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے جائزے کے علاوہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری نرخ نامے پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیتے ہوئے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں سے زائد نرخ وصول نہ کئے جائیں اور ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائے انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستا بازار سرکاری طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا ہے جہاں عوام کھانے پینے کی معیاری چیزیں مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام اور بالخصوص کم اجرت والے یومیہ مزدور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے ارتکاب پر قانونی کارروائی ہوگی اور کوئی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہوگا


