شاہ سلمان کا سوشل سیکیورٹی کی مد میں 1.9 ارب ریال امداد کا اعلان

ریاض:سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوشل سیکیورٹی کی مد میں 1.9 ارب ریال ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ سعود ی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 1.9 ارب ریال کی منظوری ان سعودی شہریوں کے لیے دی ہے جو سوشل سیکیورٹی سے متعلق فوائد حاصل کرتے ہیں۔ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد سلیمان الراجحی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران سعودی شہریوں کے لئے شاہ سلمان کی جانب سے اس فراخدلی سے تعاون کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں