ہوشاب زیادتی کیس، متاثرہ مراد امیر کے بڑے بھائی نے میڈیکل رپورٹ مسترد کردی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)ہوشاب زیادتی کیس، متاثرہ مراد امیر کے بڑے بھائی نے میڈیکل رپورٹ کو مسترد کردی ہے، ہوشاب میں مبینہ طور پر زیادتی کے شکار ہونے والے بچے مراد امیر کے بھائی نے میڈیکل رپورٹ کر مسترد کرتے ہوئے ایف سی اہلکار کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا،مراد امیر کے بھائی نے روزنامہ انتخاب سیبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جو میڈیکل رپورٹ پیشکی گئی ہے وہ حقیقت کے منافی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل رپورٹ ملک کے کسی بھی ماہر میڈیکل ٹیم سے کرائی جائے انہوں نے کہا کہ اہلکار نے چھوٹے بھائی کے ساتھ زیادتی کر کے حیوانیت بھی کی ہے، انہوں نے کہا چھوٹے بھائی کو اہلکار نے برہنہ کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں ان حقائق کو چھپایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے واقعے کی ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی لیکن حکام نے یہ کہہ کر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہم ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں، انہوں نے واقعے میں ملوث ایف سی اہلکار کی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث اہلکار کو سزا دی جائے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کل سوشل میڈیا میں اپنے تحویل میں لینے اور دباؤ ڈالنے کی تردید کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں